تحریری مقابلہ(وفا)
گر ہم نہ کرینگے تو بھلا کون کریگا
جب عشق خطا ہے تو خطا کون کریگا
میں قیس تو بن جاؤں مگر مجھکو بتاؤ
اس دور میں لیلےٰ سی وفا کون کریگا؟
جب زخم مسیحا ہی عطا کرنے لگے تو
مجھکو یہ بتاؤ کہ دوا کون کریگا؟
دونوں نے کیا عشق مگر دیکھنا یہ ہے
جو عشق کا حق ہے وہ ادا کون کریگا
دشمن بھی ہیں اور دوست بھی موجود ہیں عابد
اب دیکھنا ہے زخم عطا کون کریگا
سید تہذیب عابد
ابو نعمان اصلاحی
29-Mar-2022 04:36 PM
عمدہ
Reply
Javed Sultanpuri.
29-Mar-2022 02:53 PM
وااہ ایک جگہ ٹائپ مسٹیک ہے
Reply
asma saba khwaj
29-Mar-2022 02:34 PM
Mashaallah
Reply